رائے تیمور کا پاکستان کی سب سے بڑی فٹ بال لیگ کروانے کا اعلان
وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے پاکستان کی سب سے بڑی فٹ بال لیگ کروانے کا اعلان کیا ہے
وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کا مرحلہ 15 دسمبر سے 22 دسمبر تک جاری رہے گا۔ صوبہ بھر سے 23 برس سے کم عمر کھلاڑی رجسٹریشن کے اہل ہیں۔ رجسٹریشن کے لئے آن لائن فارم، QR کوڈ اور ڈویژنل اور ضلعی سپورٹس آفس سے رابطہ کریں۔ضلعی سطح پر پنجاب کے سب سے بڑے فٹ بال ٹرائلز منعقد کئے جائیں گے۔پہلے فیز میں ڈویژن لیول ٹیموں کی تشکیل ہوگی۔اگلے مرحلہ میں لاہور میں تمام ڈویژن کے لیگ میچز منعقد ہونگے۔ جیتنے والی ٹیموں کے لئے 3،5،10 لاکھ روپے کے انعامات رکھے گئے ہیںلیگ کے ذریعے پنجاب کی ڈریم ٹیم سیلکٹ کی جائے گی ۔پنجاب ڈریم ٹیم فٹ بال ٹیم کے لئے ماہانہ وظائف کا اجراء کیا جائے گا۔
محکمہ سپورٹس و یوتھ افئیرز پنجاب کی جانب سے پاکستان کی سب سے بڑی فٹ بال لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے
رجسٹریشن کا مرحلہ 15دسمبر سے22 دسمبر تک جاری رہے گا
صوبہ بھر سے23برس سے کم عمر کھلاڑی رجسٹریشن کے اہل ہیں
رجسٹریشن کے لئے آن لائن فارم، QRکوڈ،ڈویژنل،ضلعی سپورٹس آفس سے رابطہ کریں pic.twitter.com/los7bifK2d
— Rai Taimoor Khan Bhatti (@RaiTaimoorPTI) December 15, 2021
وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی سپورٹس پنجاب خود ٹرائلز اور لیگ انتظامات کی نگرانی کریں گے۔پی ایف ایل وزیراعظم کے ریجنل کھیلوں کے فروغ کے ویژن جانب ایک اہم قدم ہے۔ نوجوانوں بڑی تعداد میں فٹ بال لیگ کے ٹرائلز کے لئے رجسٹریشن کروائیں۔