ریڈیو پاکستان سے برطرف ملازمین کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریڈیو پاکستان کے گرفتار ملازمین کی ضمانت منظورکرلی گئی
اسلام آباد پولیس نے20افراد کو مقامی عدالت میں پیش کیا،ملازمین کی 5ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی
یہ ہیں ریڈیو پاکستان کے غریب برخاست ملازمین جو صرف نوکری کی بحالی کے لیے احتجاج کررہے تھے ان کو گرفتار کرکے عدالت پیش کیا جارہا ہے۔۔۔ @MaryamNSharif @sumrkhan1 @Asad_Umar @zafaryabkhan @ImranKhanPTI pic.twitter.com/gDC64dTR46
— usman Rana (@usmanmuzaffar11) October 22, 2020
واضح رہے کہ برطرفی کیخلاف دھرنا دینے پر ریڈیو پاکستان کے 21 ملازمین کو گرفتارکیا گیا تھا ریڈزون میں دھرنا دینے پر مظاہرین کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہوا، پولیس نے رات گئے احتجاجی مظاہرین کو گرفتار کیا
یڈیو پاکستان کے برخاست ملازمین کے خلاف مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کرلیا گیا ,ایف آئی آر میں کہا گیا کہ احتجاجی ملازمین نے پولیس کی جانب سے ناکے پر روکنے پر مزاحمت کی ۔ مظاہرین کی جانب سے مزاحمت پر دو پولیس اہلکاروں کی شرٹ پھٹ گئی.احتجاجی ملازمین نے سپریم کورٹ کے پبلک انٹری گیٹ کے سامنے دھرنا دیا اور روڈ بلاک کی ۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب ریڈیو پاکستان کے نکالے جانے والے ملازمین سے بدسلوکی پر معافی مانگیں،عمران صاحب ملازمین کی نوکریاں چھینتے ہیں اور احتجاج پر ان نہتے مظلوم ملازمین پر کریک ڈاون کرکے تھانوں میں بند کررہے ہیں عمران صاحب غریب ملازمین کی آہوں، بددعاوں اور آنسووں کا آپ کو حساب دینا ہوگا ،ریڈیو پاکستان کے غریب ملازمین کو نوکریوں پر بحال اور تھانوں سے رہا کیاجائے،اپنی زندگیوں کے برس ہا برس سرکاری ملازمت کو دینے والوں کی نوکریاں چھیننا اور ان پر ڈنڈے برسانا فسطائیت کی انتہاءہے
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا ہے سلیکٹڈ حکومت نے بیک جنبش قلم 749 خاندانوں کے چولہے بجھا دیئے .اگر حکومت کو خراب کارکردگی والا ایک ملازم برداشت نہیں، تو قوم ایک نالائق وزیراعظم کو کیوں جھیلے ،پیپلز پارٹی ریڈیو پاکستان کے ملازمین سمیت مختلف اداروں سے بلاجواز برطرف کیئے گئے ملازمین کے ساتھ ہے