اوکاڑہ :گندم ذخیرہ اندوزی کا بہانہ بنا کر انتظامیہ کے کسانوں کے گھروں پر چھاپے

اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)ضلعی انتظامیہ گندم ذخیرہ اندوزی کا بہانہ بنا۔کر کسانوں۔کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے ۔شوکت علی چدھڑ مرکزی صدر
کسان بورڈ پاکستان کے سربراہ مرکزی صدر چوہدری شوکت علی چدھڑ نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے اوکاڑہ کی ضلعی انتظامیہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور مقامی پولیس افسران کے کسانوں۔کے ساتھ ہتک آمیز سلوک اور نامناسب رویہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گندم ذخیرہ اندوزی کا بہانہ بنا۔کر کسانوں۔کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے اور چادر جار دیواری کا تقدس پامال کیا۔جا رہا ہے جو کسی صورت قبول نہیں اوکاڑہ پولیس سادہ لوح کسانوں کی تھانہ جات میں سرعام تذلیل کر رہی ہے ڈی پی او اوکاڑہ ،آر پی او ساہیوال اور آئی جی پنجاب نوٹس لیں اور پولیس کو اپنا رویہ عوام۔دوست بنانے کی ترغیب دیں ایسا نہ ہو اداروں کی عزت پر حرف آئے انہوں نے واپڈا حکام کو بھی آڑے ہاتھو لیا اور کہا کہ واپڈا خود اپنی کرپشن ختم کرے اورکسانوں کو اوور بلنگ ختم کرے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر معاملات درست نہ۔ہوئے اداروں نے توجہ نہ دی مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو کسان۔بورڈ پاکستان سڑکوں پر آئے گا اور بھرپور اجتجاج کیا جائے گا اس موقع پر کسان رہنماوں۔کی۔کثیر تعداد موجود تھی

Leave a reply