ریلوے کے کرایوں میں غیرقانونی طور پر 220فیصد اضافہ

0
124
shalimar

اسلام آباد (محمداویس) ریلوے کے مسافر ٹرین چلانے والی نجی کمپنی نے کرایوں میں غیرقانونی طور پر 220فیصد اضافہ کردیا،145کلومیٹر تک کرایہ 200روپے ہے جبکہ نجی کمپنی 740روپے مسافروں سے وصول کررہی ہے جہاں 150روپے کرایہ ہے وہاں پر 450روپے وصول کررہی ہے، ریلوے کے اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لانے کے باوجود اعلیٰ حکام کاروائی کے بجائے مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں،

پاکستان ریلوے کی طرف سے نجی شعبہ کو دی گئی مسافرٹرنیوں میں مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہاہے معاہدے کے تحت نجی کمپنیاں ریلوے کی طرف سے مقررہ کردہ کرایہ میں صرف 10 فیصد اضافہ کرسکتے ہیں مگر آؤٹ سورس کی گئی ٹرنیوں میں نجی کمپنیاں نےکرایوں میں کئی گناہ اضافہ کیا ہوا ہے ۔راولپنڈی سے ملتان براستہ میانوالی جانے والے مہر ایکسپریس کے کرایوں میں نجی کمپنی ایس جمیل نے 220فیصد غیر قانونی اضافہ کیا ہوا ہے غیر قانونی اضافے پر ریلوے کے اعلیٰ حکام کو بھی بتایا گیا مگر ریلوے کے متعلقہ اعلیٰ حکام نے کرایون میں 220فیصد اضافے پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرلی ہے پاکستان ریلوے کی طرف سے جاری کرایے کے مطابق مہرایکسپریس کا 145کلومیٹر تک زیادہ سے زیادہ کرایہ 200روپے ہے جس میں ایس جمیل کمپنی کو 10فیصد اضافے کی اجازت ہے مگر ایس جمیل کمپنی نے کرایہ 740روپے کیاہوا ہے اور مسافروں سے 220روپے کی جگہ 740روپے وصول کئے جارہے ہیں اس طرح جہاں پر ریلوے کا کرایہ 150روپے بنتا ہے وہاں پر 450روپے وصول کیا جارہاہے ۔راولپنڈی سے جنڈ ریلوے کا جاری کرایہ 150جبکہ نجی کمپنی 450روپے لے رہی ہے اسی طرح گولڑہ شریف سے چھب کا کرایہ 200روپے جبکہ نجی کمپنی 740روپے وصول کررہی ہے ترنول سے جھمٹ 200روپے کرایہ ہے جبکہ نجی کمپنی 690روپے وصول کررہی ہے ۔ترجمان پاکستان ریلوے نے اس حوالے سے موقف دیتے ہوئے کہاکہ چیف ایگزیکٹو افسر نے انکوائری کی ہدایت کر دی ہے۔ اضافی وصولی ثابت ہونے پر سخت ایکشن لیا جائے گا.(محمداویس)

Leave a reply