وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منتخب آدمی کو سیلکٹڈ کہنا نامناسب بات ہے، پاک فوج کو دنیا کی عظیم فوج سمجھتا ہوں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منتخب آدمی کو سلیکٹڈ کہنا نا مناسب بات ہے، شہباز شریف اور میری مدر پارٹی ایک ہی ہے، ہم نے کبھی پارٹی نہیں بدلی۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں لندن جانے دو،دفع کریں ان کو جانے دیں ،پاک فوج کو دنیا کی عظیم فوج سمجھتا ہوں،ریلوے میں میراایک سال مکمل ہونے پر بھی رپورٹ جاری کی جائے گی .

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے اداروں کو بہتر بنانے کا تہیہ کیا ہوا ہے، 3 سے 4 ارب کا خسارہ کم کرنے کی کوشش کی ہے، تیل کی قیمت بڑھنے سے کرایوں میں اضافہ کیا گیا، 17 لاکھ لیٹر تیل بچایا اور 34 ٹرینیں بھی چلائی ہیں۔ نئی چلائی جانیوالی 10 ٹرینیں منافع میں جا رہی ہیں،

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے کے ریٹائرڈ ڈرئیواز کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ 30فیصدریلوے کے ریٹائرڈ ڈرائیورز کو دوبارہ رکھنے رہ غور کرر ہے ہیں،اسسٹنٹ ڈرائیورز کی ٹریننگ کے لیے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں،

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے وزیراعظم کو ایوان میں سیلکٹڈ کہنے پر پابندی لگاتے ہوئے کہا تھا کہ یہاں جو بھی بیٹھا ہے وہ منتخب ہو کر آیا ہے،

وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن جماعتیں سیلکٹڈ وزیراعظم کہتی ہیں.

Shares: