وزارت ریلوے کا 20 اکتوبر سے مزید تین ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ

0
55

وزارت ریلوے نے 20 اکتوبر سے مزید تین ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملت ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاک فوج کا ریلیف آ پریشن مسلسل جاری


وزیر ریلوے نے ٹرینوں کی آکیوپینسی، پنکچوئلٹی اور صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ ایم ایل ون، ٹو اور تھری کی بحالی کا جائزہ لیا گیا،اس کےعلاوہ کراچی اورکوئٹہ کوملانے والے ہیروک برج پرکام کاجائزہ لیا گیا،تھرکول ٹرانسپورٹیشن پراجیکٹ کی جزیات اور تفصیلات بھی مرتب کی گئیں۔

آڈیو لیک سازش میں 20 ویں گریڈ‌ کا افسر بھی شامل تھا،اجمل وزیر کا انکشاف

ملت ایکسپریس لالہ موسیٰ سے براستہ سرگودھا، فیصل آباد اور کراچی جاتی ہے جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ اور کراچی کے درمیان چلتی ہے۔ سکھر ایکسپریس کو کراچی سے روہڑی کے درمیان چلایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں سیلاب کے باعث ریلوے ٹریکس شدید متاثر ہوئے تھے جس کے باعث ریلوے کو ڈیڑھ ماہ قبل ٹرین آپریشن بند کرنا پڑا تھا بعد ازاں 5 اکتوبر کو کراچی اورلاہور کے درمیان تین ٹرینیں بحال کی گئی تھیں جبکہ پہلے سے چلنے والی دو ٹرینوں کو بھی روہڑی سے کراچی جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

کوئٹہ: سریاب روڈ پرنامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے دفترپردستی بم پھینک دیا

Leave a reply