پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پانچ خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارتِ ریلوے نے عید اسپیشل ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

جاری اعلامیے کے مطابق ریلوے حکام عوام کی سہولت کے لیے 2 جون سے 4 جون کے درمیان ملک کے مختلف شہروں سے خصوصی عید ٹرینیں چلائیں گے تاکہ مسافروں کو بہتر، آرام دہ اور محفوظ سفر فراہم کیا جا سکے۔پہلی خصوصی ٹرین 2 جون کو دوپہر 1 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔دوسری ٹرین 3 جون کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔تیسری اسپیشل ٹرین 3 جون کو شام 5 بجے لاہور سے کراچی (براستہ ملتان) روانہ ہوگی۔

چوتھی خصوصی ٹرین 3 جون کو رات 8 بجے کراچی سے راولپنڈی روانہ ہوگی۔پانچویں ٹرین 4 جون کو رات 8 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ترجمان کے مطابق یہ تمام اسپیشل ٹرینیں اکانومی، اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرڈ کلاسز پر مشتمل ہوں گی تاکہ مختلف طبقات کے مسافروں کو سہولت دی جا سکے۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واضح کیا ہے کہ عملے یا افسران کی جانب سے کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اور کوتاہی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

چینی سفیر کا ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، ایئر چیف سے اہم ملاقات

یورپی یونین اور برطانیہ کی روس پر نئی پابندیاں، شیڈو فلیٹ اور مالیاتی ادارے شامل

سندھ کابینہ اجلاس، ٹریفک اصلاحات، عدالتی نظام میں بہتری، اور سماجی ترقی کے اہم فیصلے

پاکستان کا امارات کے بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

Shares: