پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے بھی ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
کرایوں میں اضافہ 4 جولائی 2025ء سے نافذ العمل ہوگا، جس کا اطلاق تمام مسافر، شٹل اور سیلونز گاڑیوں پر کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 2 فیصد اضافی کرایہ ایڈوانس بکنگ پر بھی لاگو ہوگا۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر آئی ٹی اور ڈی ایس افسران کو نئے کرایوں پر فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باعث ریلوے کو ہر ماہ تقریباً 10 کروڑ 90 لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا تھا، جس کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا تھا۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافہ کیا تھا، جس کے بعد ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں مہنگائی کی نئی لہر دیکھی جا رہی ہے۔
پنجاب کے دریا خطرناک حد تک بلند، پی ڈی ایم اے کا سیلاب الرٹ جاری
پاکستان کا منہ توڑ جواب اور خوف، جے شنکر نے جنگ بندی کا اعتراف کر لیا
غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 47 شہادتیں
ائیر چیف کا امریکا کا تاریخی دورہ، پاک امریکا دفاعی تعاون میں تزویراتی پیش رفت
چین کا نیا بلیک آؤٹ بم، دشمن کے بجلی کے نظام کو مفلوج کرنے کی صلاحیت








