پاکستان ریلویز کی ریکارڈ آمدن کے ثمرات، تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ختم ہو گئی
پاکستان ریلویز نے رواں ماہ ملنے والی تنخواہوں کی مکمل ادائیگی کر دی،کئی ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی تین ہفتے تک تاخیر کا شکار تھی،ریلوے ملازمین کی انتھک محنت سے آمدن 60 ارب تک پہنچ گئی،سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا کہنا ہے کہ اب ملازمین کی تنخواہیں بر وقت ملا کریں گی، ریلوے اپنے ملازمین کو پانچ مراحل میں تنخواہیں ادا کرتا ہے،تنخواہیں ہر ماہ کی یکم، پانچ، دس، پندرہ اور پچیس تاریخ کو ادا کی جاتی ہیں،تنخواہوں کے چیک اب انہی تاریخوں میں بنک جایا کریں گے،مشکل وقت میں ساتھ دینے پر اپنے ورکرز کا شکر گزار ہوں،
سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا مزیدکہنا تھا کہ عید تک ٹرینوں میں بکنگ بھی سو فیصد ہو گئی ہے،مسافروں کی سہولت کیلیے عید پر چار سپیشل ٹرینیں چلا رہے ہیں،مسافروں کا ریلوے پر اعتماد ہمارے لیے باعث فخر ہے،
رپورٹ، محمد اویس ،اسلام آباد
ریلوے میں زنجیر سے جکڑے "لوٹے”معاملہ قائمہ کمیٹی پہنچ گیا
گھر سے بھاگے 310 لڑکے،190 لڑکیاں،47 خواتین کو ریلوے پولیس نے ورثا کے حوالے کیا
ریلوے سٹیشن کے پاس مسافروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے 2 ملزم گرفتار
ریلوے میں پسند ناپسند کی بنیاد پر نااہل ٹی ایل اے ملازمین بھرتی کئے جانے کا انکشاف
پاکستان انفارمیشن کمیشن کی کارروائی، ریلوے ملازم کو گریجویٹی فنڈ دلادیا
راولپنڈی پشاور کےدرمیان ریلوے کے کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ








