ریلوے میں پسند ناپسند کی بنیاد پر نااہل ٹی ایل اے ملازمین بھرتی کئے جانے کا انکشاف

ملازمین کو ٹی ایل اے کی بنیاد پر بغیر کسی مناسب طریقہ کارکےبھرتی کیا گیا
Railways

اسلام آباد :پاکستان ریلوے میں پسند ناپسند کی بنیاد پر نااہل ٹی ایل اے ملازمین بھرتی کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نااہل افراد کی بھرتی کی وجہ سے ریلوے کو ساڑھے11کڑور روپے سے زائد کا نقصان ہواآڈٹ نے خلاف ضابطہ تقرریوں پر ذمہ داری کا تعین کرکے ذمہ دار ٹھہرائے گئے افراد کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لینے کی سفارش کردی ۔

خبررساں ادارے کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلویز میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی طرف سے آڈٹ کے دوران فیورٹزم کی بنیاد پر نااہل افراد کو بھرتی کئے جانے کی نشاندہی سامنے آئی خلاف ضابطہ بھرتی ملازمین کو 11 کروڑ سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں ملازمین کو ٹی ایل اے کی بنیاد پر بغیر کسی مناسب طریقہ کارکےبھرتی کیا گیا-

بابر اعظم اور محمد رضوان نےغیر قانونی کمپنیوں کی کروڑوں روپے کی پیشکش …

اخبارات/ویب سائٹ میں اشتہار اور کوالیفیکیشن براہ راست بھرتی کے لئے ضروری ہیں،فیورٹزم پر نااہل افراد کو بھرتی کرنے کے لئے طریقہ کار سے گریز کیا گیا،ان ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز پر 115.53 ملین روپے کے خلاف ضابطہ اخراجات ہوئے، یہ معاملہ فروری سے ستمبر 2022 تک انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا،ڈی اے سی نےانتظامیہ کو کمیٹیوں کے ذریعے معاملات کی انکوائری کرنے کی ہدایت کی، خلاف ضابطہ تقرریوں پر ذمہ داری کا تعین کیاجائے،ذمہ دار ٹھہرائے گئے افراد کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جائے ، معاملہ فروری سے ستمبر 2022 تک پاکستان ریلویز کے 6 مختلف ڈویژن کے آڈٹ کے دوران سامنےآیا۔

سعودی عرب کاتیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کمی جاری رکھنے کا …

Comments are closed.