مزید دیکھیں

مقبول

کرناٹک کے سابق پولیس چیف قتل،بیوی،بیٹی سے تحقیقات

بنگلور: کرناٹک کے سابق پولیس چیف، اوم پرکاش، اتوار...

یمن میں‌امریکی فضائی حملہ،12 افراد کی موت،30 زخمی

یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکی فضائی حملوں میں...

بیلیز میں طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش کرنیوالا امریکی شہری ہلاک

بیلیز: حکام کے مطابق، امریکی ریاست سے تعلق رکھنے...

گوجرخان: 7 سالہ کرسچن بچی کے قاتل کی پولیس حراست میں ہلاکت

گوجرخان (باغی ٹی وی، نامہ نگار شیخ ساجد...

ریلوے میں افسرشاہی ختم نہ ہوسکی

اسلام آباد (محمداویس) ریلوے میں افسرشاہی ختم نہ ہوسکی ،

وزیر نے علم ہونے پرگریڈ17کی خاتون افسر کو6ملازمین غیرقانونی ذاتی استعمال کے لیے رکھنے پر معطل کردیا،خاتون افسر نے 2 ریلوے ملازمین اپنے والدکو بھی دیئے تھے،ترجمان ریلوے نے ملازمین کی تصویریں جاری کردی جبکہ خاتون افسر کا نام چھپالیا۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے اسسٹنٹ مکینیکل انجینئر ٹو لاہور گریڈ 17کی آفیسر کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ان کو معطل کرنے کاحکم دیا ۔ ترجمان ریلوے کے مطابق خاتون آفیسر غیرقانونی طور پرذاتی استعمال میں چھ ملازمین سے ڈیوٹیاں لے رہی تھی۔وزیرریلوے محمد اعظم خان سواتی نے خاتون افسر کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ دو ریلوے ملازمین خاتون آفیسر کے والد کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے ۔ ایک ملازم سابقہ ڈی ایم ای تھری کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔ڈیوٹیز پر تعینات عملے کے 6 ملازمین کو بھی معطل کردیا ۔

وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے کہاکہ ریلوے میں کرپٹ عناصر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا محکمہ ریلوے سے ہرقسم کی کرپشن کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ۔ خبررساں ادرے نے جب ریلوے حکام سے رابطہ کیاکہ اس خاتون افسر کانام کیا ہے جو کومعطل کر دیا ہے توا نہوں نے نام بتانے سے معذرت کی مگر جب ان سے کہاکہ غریب ملازمین کی تصویرں کیوں جاری کیں ہیں جو اس خاتون کے حکم پر کام کررہے تھے پر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan