ریلوے میں زنجیر سے جکڑے "لوٹے”معاملہ قائمہ کمیٹی پہنچ گیا

train

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے میری ٹائم افیئرز کا چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت اجلاس ہوا،

اجلاس میں گوادر پورٹ کو ریل کے ذریعے ایم ایل ون اور کوئٹہ سے جوڑنے سے متعلق معاملہ زیر بحث آئے،کمیٹی نے منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کردی، سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ انگریزوں نےجو ریلوے ٹریک بنایا تھا اس کے بعد کوئی ٹریک نہیں بنایا گیا،کمیٹی نے مختلف علاقوں سے ریلوے پٹریاں اکھاڑے جانے پر تشویش کا اظہارکیا، سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ لاڑکانہ شہداد کوٹ ریلوے لائن لوگ اٹھا کر لے گئے، اس لائن کو آپ نے بالکل نظر انداز کر دیا ہے، مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ریلوے کے بند سیکشنز کی وجوہات بارے تفصیلات فراہم کریں،روبینہ خالد نے کہا کہ نئی نسل کو نہیں پتہ کہ ٹرین کیا ہوتی ہے، جب پٹڑیاں اکھاڑی جاتی ہیں تو ریلوے پولیس کدھر ہوتی ہے،ریلوے پولیس کے لوگوں کو اکاؤنٹیبل کریں اور فارغ کریں،

اجلاس میں ٹرینوں کے لوٹے زنجیروں سے جکڑے جانے کا انکشاف سامنے آیا،ٹرینوں کے لوٹوں کا معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تک پہنچ گیا، سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ میں نے جعفر ایکسپریس ٹرین میں سفر کیا، ریلوے سے لوٹا کیوں آزاد نہیں ہوا؟ ٹرین میں ٹوائلٹ میں لوٹے کو زنجیر سے جکڑا ہواتھا،مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جن لوگوں نے تباہی کی ہوئی ہے ان کی بات کریں ناں، ان کی بات ہی نہیں کرتے،
رپورٹ، محمد اویس ،اسلام آباد

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

اقدام قتل اور بھتہ لینے کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری شوٹر گرفتار

تین خطرناک شوٹرگرفتار،لاہور میں اہم شخصیات تھی نشانہ،دبئی سے کون دے رہا تھا احکامات؟

خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

Comments are closed.