ریلوے پولیس کے فکسڈ ٹی اے ڈی اے فوری بند کرنے کےاحکامات جاری

0
105
pak rail

اسلام آباد(محمداویس)وفاقی سیکرٹری ریلوے نے ریلوے پولیس کے فکسڈ ٹی اے ڈی اے فوری بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے،فکسڈ ٹی اے ڈی اے ایک ماہ کے اندر ریکوری کا بھی حکم دے دیا۔

وفاقی سیکرٹری ریلوے نے ممبر فنانس وزارت ریلوے کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میرے علم میں آیا کہ ریلوے پولیس ڈیپارٹمنٹ اپنی تنخواہ کے حصے کے طور پر طے شدہ ٹی اے ڈی اےوصول کر رہا ہے،یہ پاکستان ریلوے میں متعلقہ قواعد کے تحت نہ تو قابل قبول ہے اور نہ ہی مناسب ہے،اس پریکٹس کو فوری طور پر روک دیا جائے، اس وزارت کی طرف سے جاری کردہ کوئی بھی ہدایات ابتدا سے واپس لے لی گئی ہیں۔فکسڈ ٹی اے ڈی اے دینے سے ریلوے کوکوئی فائدہ نہیں ہورہاہے بلکہ معاشی طور پر ریلوے پر مزید دباؤ بڑھ رہاہے ایک ماہ کے اندر انکوائری کرائی جائے،ایسی تمام ادائیگیوں کی ریکوری جو متعلقہ قواعد کے مطابق نہیں ہیں فوری طور پر شروع کی جائے۔

ترجمان وزارت ریلوے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزارتِ ریلوے نے کسی ملازم کا ٹی اے ڈی اے بند نہیں کیاریلوے پولیس میں ٹی اے ڈی اے اب ڈیوٹی کی بنیاد پر ملا کرے گااس سے قبل ٹی اے ڈی اے ماہانہ بنیادوں پر فکسڈ تھاحکومت پاکستان کی پالیسی کے مطابق اخراجات میں کمی لائی جا رہی ہے۔(محمداویس)

Leave a reply