ریلوے پولیس کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری،کتنے لاکھ قومی خزانے میں جمع کروائے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے پولیس لاہور نے کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، ریلوے ٹریفک پولیس لاہور ڈویژن نے سال 2019 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا ہے۔ ریلوے ٹریفک پولیس لاہور ڈویژن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق سال 2019 کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 14807 افراد کے چالان کئے گئے اور چالانوں کی مد میں 1030600 روپے قومی خزانہ میں جمع کروائے گئے جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی 814 چھوٹی و بڑی گاڑیوں کو بند کیاگیا اور 30 ڈرائیوروں و کنڈکٹروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی گئی۔

اس کے علاوہ ریلوے اسٹیشنوں اور اس کے آس پاس کے بازاروں میں غیر قانونی طور پر ریڑھیاں لگانے والوں اور ناجائز تجاوازات قائم کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی گئی ہے۔

شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

ریلوے کے ریٹائرڈ ڈرائیور کو سنائی شیخ رشید نے خوشخبری

ن لیگ میں ایک اور پارٹی جنم لے رہی ہے، شیخ رشید احمد

ڈی آئی جی آپریشنز پاکستان ریلوے پولیس اظہر رشید خان نے ریلوے ٹریفک پولیس لاہور ڈویژن کی کارکردگی کو سراہا ہے اورکہا ہے کہ ریلوے ٹریفک پولیس ملک بھر میں ریلوے اسٹیشنوں اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کوکنٹرول کرتی ہے جس کا بنیادی مقصد ریلوے مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ ریلوے مسافر بروقت ریلوے اسٹیشن تک پہنچ سکیں اور ان کے وقت کا ضیاع نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے ٹریفک پولیس کا کام نا صرف قانون کا نفاذ ہے بلکہ عوام کو ٹریفک اصولوں سے آگاہی دینا اور ان میں روڈ سیفٹی کا شعور پیدا کرنابھی ہے۔

Shares: