ریلوے سٹیشنوں پر لگائے گئے سیکیورٹی سکینرز کاعرصہ دراز سے خراب ہونے کاانکشاف
ریلوے سٹیشنوں پر لگائے گئے سیکورٹی سکینرز کاعرصہ دراز سے خراب ہونے کاانکشاف
اسلام آباد(محمداویس)پاکستان ریلوے کے تمام بڑے ریلوے سٹیشنوں پر لگائے گئے سیکورٹی سکینرز کاعرصہ دراز سے خراب ہونے کاانکشاف ہواہے،سکینرز کی خرابی کی وجہ سے مسافروں کاسامان بغیر کسی تلاشی کے جانے دیاجارہاہے،ترجمان ریلوے پولیس کاکہناہے کہ سکینرز کی خرابی پر وزارت کوکئی بارلکھ چکے ہیں فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے سکینرمشین ٹھیک نہیں کرسکتے فنڈز ملیں گے تو ٹھیک ہوں گے۔
پاکستان ریلوے کے تمام بڑے ریلوے سٹیشنوں پر مسافروں کاسامان چیک کرنے کے لیے سیکورٹی سکینرز مشینوں کالگایاگیا جو مسافروں کے سامان کی تلاشی کے لیے استعمال ہوتے تھے مگر اب انکشاف ہواہے کہ 7میں سے تمام مشینیں عرصہ دراز سے خراب ہیں یہ مشینیں کراچی،لاہور،راولپنڈی،پشاور سمیت سات بڑے ریلوے سٹیشنوں میں لگائی گئی تھیں سب سے آخر میں راولپنڈی سٹیشن پر لگاسکینر خراب ہوا۔سیکورٹی سکین کی مشینیں خراب ہونے کی وجہ سے مسافروں کاسامان بغیرتلاشی کے جانے دیاجارہاہے جس سے ممنوعہ اشیاء بھی مسافر ٹرین میں پہنچ جاتی ہیں جبکہ مسافر ٹرنیوں اور ریلوے سٹیشنوں کی سیکورٹی پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا۔
اس حوالے سے ترجمان ریلوے پولیس نے باغی ٹی وی کو موقف دیتے ہوئے کہاکہ تمام سکینر م مشینیں خراب ہیں اور اس کے لیے وزارت کو خط لکھے گئے ہیں کہ ان کو ٹھیک کرنے کے لیے فنڈز جاری کئے جائیں مگر ابھی تک کسی قسم کے فنڈز جاری نہیں ہوئے فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے مشینوں کوٹھیک نہیں کیاجاسکتاوزارت کوفنڈز کے لیے بارباریاددہانی کے خط بھی لکھے ہیں 7سکینرز مشینوں کے ہے 40لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کئے ہیں فنڈز مل جائیں تو تمام مشینوں کوٹھیک کرلیں گے۔