اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) ریلوے پھاٹک پر ٹرک کا ایکسل ٹوٹنے سے ریلوے ٹریک بند،ٹرینیں رک گئیں
تفصیل کے مطابق ریلوے پھاٹک سے گزرتے ہوئے ٹرک کا فرنٹ ایکسل اور کمانی ٹوٹ گئے ، ٹریک پر ٹرک کے کھڑے ہونے کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار ، مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے
ریلوے ذرائع کے مطابق عوام ایکسپریس ڈیرہ نواب صاحب ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ہے اور کراچی ایکسپریس چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ہے ، علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کو کلاب ریلوے اسٹیشن روک لیا گیا ہے
اسی طرح ریلوے ذرائع کے مطابق پاک بزنس ٹرین احمد پور شرقیہ اور چنی گوٹھ کے درمیان کھڑی ہے
ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرک کے ایکسل اوچ شریف روڈ کے پھاٹک کے بالکل درمیان میں ٹوٹنے کی وجہ سے ٹرک ٹریک پر کھڑا ہے
ٹرک پر آلو کا ہیوی لوڈ ہے اس کے ایکسل کی مرمت کا کام جاری ہے .