پنجاب میں سیلابی صورتحال کے باعث پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے شیڈول میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔

کراچی سے لاہور آکر مارگلہ جانے والی گرین لائن کو لاہور تک محدود کر دیا گیا ہے، جبکہ کراچی سے آنے والے گرین لائن کے مسافروں کو تیزگام میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ تیزگام کو براستہ شاہدرہ، سانگلہ ہل، شاہین آباد اور سرگودھا راولپنڈی پہنچایا جائے گا۔لاہور اور سیالکوٹ کے درمیان چلنے والی سیالکوٹ ایکسپریس منسوخ کر دی گئی ہے۔تیزگام، جعفر ایکسپریس اور عوام ایکسپریس کو براستہ لالہ موسیٰ خانیوال پہنچایا جائے گا۔

گرین لائن اور رحمان بابا ایکسپریس کو براستہ سرگودھا خانیوال لے جایا جائے گا۔کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل کو لاہور اور ملکوال کے راستے پشاور پہنچایا جائے گا۔تیزگام اور جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو خانیوال پہنچانے کے لیے لاہور سے شٹل ٹرین چلائی جائے گی۔عوام ایکسپریس اور گرین لائن کے مسافروں کے لیے بھی لاہور سے خانیوال تک شٹل ٹرین چلائی جائے گی۔

لاہور سے براستہ ساہیوال کراچی جانے والی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ راستے سے کراچی پہنچیں گی۔

پنجاب میں بارشوں اور طغیانی سے سیلابی صورتحال، ہنگامی نمبرز جاری

Shares: