آج سے جمعرات تک اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نمی سے بھرپور ہوائیں شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جو 5 جون تک اثرانداز رہے گاچترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرک، بنوں، لکی مروت اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور گجرات میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم ہے، آج صوبے کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کاامکان ہے وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور موسم خشک ومعتدل ہے، بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم ہے، صوبے کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کاامکان ہے اور اس دوران مختلف علاقوں میں تیزوگرد آلود ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سےزیادہ درجہ حرارت سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجیکب آباد میں درجہ حرار ت 47، دادو میں 46، موئن جو دڑو اور تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا سکھر اور نوابشاہ میں پارہ 43، ڈی جی خان اور بہاولپور میں 42، جبکہ حیدرآباد اور ملتان میں 41 ڈگری تک پہنچا فیصل آباد اور لاہور میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک کے بڑے شہروں میں کراچی اور اسلام آباد میں درجہ حرارت 37 ڈگری رہا، جبکہ کوئٹہ میں موسم نسبتاً معتدل رہا جہاں درجہ حرارت 34 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

Shares: