محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ جنوب مشرقی سندھ میں آج رات سے 2 اکتوبر تک مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، سانگھڑ اور دیگر اضلاع میں بارش اور آندھی ہو سکتی ہے، جب کہ بعض علاقوں میں معتدل سے تیز بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمزور ڈھانچوں، کچے گھروں اور بجلی کے پولز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ تیز ہوا اور آسمانی بجلی کے باعث گاڑیوں اور سولر پینلز کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر اور کمزور ڈھانچوں کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ حکام کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے۔
اس سے قبل محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ منگل کو کراچی میں گرج چمک اور ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے، تاہم سمندری ہوائیں بند ہونے سے شہر میں حبس کی کیفیت برقرار ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید خبردار کیا کہ خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان بحیرہ عرب کی طرف بڑھ رہا ہے، جو بھارتی گجرات سے آگے بڑھتے ہوئے بحیرہ عرب میں داخل ہوگا اور اس کے اثرات جنوب مشرقی سندھ، زیریں سندھ اور کراچی سمیت ساحلی علاقوں پر پڑیں گے۔
دوسری جانب اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے اکثر اضلاع میں موسم خشک، جبکہ چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ پنجاب اور بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، کشمیر میں خشک جبکہ گلگت بلتستان میں جزوی ابرآلود موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم فعال ہے، انتشار معیشت کو نقصان دیتا ہے،ترجمان پاک فوج
یمن کے میزائل حملے، تل ابیب ایئرپورٹ پر پروازیں عارضی طور پر معطل
یمن کے میزائل حملے، تل ابیب ایئرپورٹ پر پروازیں عارضی طور پر معطل
شہباز شریف کا غزہ کے لیے ٹرمپ کے امن منصوبے کا خیر مقدم








