کراچی شہر میں مون سون کے حالیہ اسپیل کے دوران مسلسل تیسرے روز بارش کا سلسلہ جاری رہا، کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش نے موسم خوشگوار کردیا، تاہم نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

شام کے وقت شروع ہونے والی بارش نارتھ کراچی، احسن آباد، سرجانی ٹاؤن، نیوکراچی، گلشن معمار اور اسکیم 33 سمیت مختلف علاقوں میں ریکارڈ کی گئی۔ منگل کی موسلادھار بارش کے بعد زیرِ آب سڑکوں سے نکاسی نہ ہونے کے باعث مزید بارش نے صورتحال کو مزید خراب کردیا۔طارق روڈ انڈر پاس میں پانی بھر جانے سے دونوں ٹریک بند ہوگئے اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا، جبکہ قیوم آباد کراسنگ ندی نالے کا منظر پیش کر رہا ہے۔ ڈرگ روڈ انڈر پاس بھی پانی بھرنے کے باعث بند کردیا گیا جس سے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔

سڑکوں پر جمع پانی سے گڑھے بننے لگے ہیں، اردو بازار میں بارش کے بعد کیچڑ اور کچرے کے ڈھیر جمع ہوگئے، جبکہ سندھ ہائی کورٹ اور سندھ سیکریٹریٹ کے باہر بھی پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق آج شہر بھر میں کل کے مقابلے میں زیادہ تیز بارش کا امکان ہے، جس سے اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 27 اگست کو ایک اور مون سون سلسلہ کراچی اور اندرونِ سندھ کو متاثر کرے گا، تاہم موجودہ نظام کل سے بتدریج کمزور ہونا شروع ہو جائے گا۔

صدر زرداری سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

ننکانہ: شاہکوٹ میں ڈکیتی کی واردات،پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

Shares: