عید کے دوسرے روز مختلف مقامات پر بارش،محکمہ موسمیات نے بتادیا

آج اٹک، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان ، جہلم اور سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کے گرم ترین شہر رہے

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بالائی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پو ٹھو ہار ، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان، کشمیر ، میں تیز آندھی ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے پہلے روز ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور گرم رہا، اٹک ، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان ، جہلم اور سبی میں پارہ آج بھی 47 ریکارڈ کیا گیا۔

عید کے پہلے روز اسلام آباد اور لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 44، پشاور میں 43 جبکہ کوئٹہ اور کراچی میں 36 ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ اٹک، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان ، جہلم اور سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کے گرم ترین شہر رہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ملک کے جنوبی و وسطی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔

منگل کے روز: اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم دن کے اوقات میں شدیدگرم جبکہ شام/رات میں آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے.

Leave a reply