وفاقی دارالحکومت میں آج بھی موسلادھار بارش ہوئی، جس کے باعث سیدپور ویلیج کے نالے میں طغیانی آ گئی اور متعدد گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیدپور ویلیج میں نالے کی طغیانی کی وجہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات تھیں، جس سے پانی نشیبی علاقوں تک پہنچ گیا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی بارش تھمی، اسلام آباد انتظامیہ اور مقامی افراد نے مل کر گاڑیوں کو نالے سے نکالا۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اب اس میں مزید تیزی لائی جائے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صرف سیدپور ویلیج میں 3 گھنٹوں کے دوران 143 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جو شہر بھر میں سب سے زیادہ ہے۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں آئندہ چند روز کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے، جس سے صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سعودی نیول چیف کو نشانِ پاکستان (ملٹری) عطا
لاس اینجلس ایئرپورٹ پر طیارے کے انجن میں آگ، ایمرجنسی لینڈنگ
راجیہ سبھا اجلاس،کانگریس کے جنگ بندی پرسوالات،مودی سامنا نہ کر سکے
اقوام متحدہ میں اسحاق ڈار کا دوٹوک مؤقف، بھارت و اسرائیل کو آڑے ہاتھوں لیا