حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈو الہ یارسمیت سندھ کےکئی اضلاع میں بارش،نشیبی علاقے زیرآب،بجلی بند

نوری آباد(باغی ٹی وی )حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈو الہ یارسمیت سندھ کےکئی اضلاع میں بارش،نشیبی علاقے زیرآب،بجلی بند

سندھ کے مختلف اضلاع جن میں حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈو الہ یار، بھٹ شاہ ،نورآبادسمیت میں بارش سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،رات گئے طوفانی بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے ، پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا ہے اور بجلی کی فراہمی معطل بھی ہوگئی۔

حیدرآباد میں تیز بارش کے بعد شہر کی اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جبکہ 130 فیڈر ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے لطیف آباد کا بڑا حصہ بھی تاریکی میں ڈوب گیا،حیسکو فیڈر بند ہونے ک سے شہر سے نکاسی آب کا عمل متاثر ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ نوری آباد اورضلع مٹیاری میں بھی رات گئے طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور ضلع مٹیاری میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

دوسری جانب ٹنڈو آدم ، شہدادپور، سانگھڑ او رگردو نواح میں گرچ چمک کے ساتھ بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور بجلی معطل سپلائی بھی معطل ہے .

Leave a reply