خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سیاحوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں عوامی تحفظ کے لیے سیاحتی سرگرمیوں پر فوری پابندیاں عائد کی جائیں اور خطرناک مقامات پر آمدورفت محدود کی جائے۔ ضرورت پڑنے پر دفعہ 144 کے تحت بھی پابندیاں نافذ کی جا سکتی ہیں۔این ڈی ایم اے نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کریں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے سیاحتی پابندیوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث گزشتہ 48 گھنٹوں میں اموات کی تعداد 340 تک پہنچ گئی ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی سیلابی صورتحال سے کم از کم 21 افراد جاں بحق اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

ٹرمپ استقبال، پیوٹن کے اوپر بی-2 اسٹیلتھ طیاروں کی پرواز

آسٹریلیا میں بھارتی طالب علموں کا گروہ چوری میں گرفتار

شرح پیدائش، چین کا بچوں کے والدین کو سالانہ 500 ڈالر معاوضہ

Shares: