ملک میں بارشوں اوربرف باری کا سلسلہ شروع

0
39

پشاور: ملک میں بارشوں اوربرف باری کا سلسلہ شروع،اطلاعات کے مطابق خیبر پختون خوا میں بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلیات میں جمعے اور ہفتے کو بارش اور برف باری کا امکان ہے، بالائی خیبر پختون خوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔پاکستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے بارشوں اور برف باری کے پیش نظر اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایات جاری کر دیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ بالائی علاقوں میں مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے، بارشوں اور برف باری سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے، اس لیے سیاحوں کو موسمی صورت حال سے با خبر رکھا جائے، سیاح بھی دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہے، عوام کسی نا خوش گوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی طرف سے کہا جارہا ہے کہ اس سال پاکستان میں سخت ترین سردی پڑنے کا امکان ہے

Leave a reply