میکسیکو میں گزشتہ ہفتے ہونے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 64 افراد ہلاک اور 65 لاپتا ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طوفانی بارشوں نے ملک کے خلیجی ساحلی اور وسطی علاقوں میں شدید لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کو جنم دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ طوفان برسات کے موسم کے اختتام پر آیا، جب زمین پہلے ہی مسلسل بارشوں سے بھیگی ہوئی تھی، دریا لبریز تھے اور موسم کی پیش گوئی کرنے والے ماہرین بحرالکاہل کے دو طوفانوں پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے کہا کہ ’اس قدر شدید بارش کی توقع نہیں تھی۔‘ ان کے مطابق سیلاب سے تقریباً ایک لاکھ گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ وزارتِ خزانہ سے ملاقات کر کے بحالی کے اقدامات پر بات کریں گی اور متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گی۔
قومی سول ڈیفنس کی سربراہ لورا ویلازکیز نے بتایا کہ سب سے زیادہ متاثرہ ریاستیں ہیڈالگو اور ویراکروز ہیں، جہاں بالترتیب 21 اور 29 افراد ہلاک ہوئے جبکہ درجنوں لاپتا ہیں۔ سیلاب نے پلوں اور سڑکوں سمیت متعدد انفرااسٹرکچر کو تباہ کر دیا، جبکہ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں ریسکیو اہلکاروں کو پانی میں پھنسے افراد کو نکالتے اور امدادی سامان پہنچاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ 4 روز بعد بند،آخری تارٰیخ کا اعلان
غزہ امن کانفرنس: اسحٰق ڈار کی امریکی و ترک وزرائے خارجہ سے ملاقات
چین سے آنے والےپانی پر بھارت کا 77 ارب ڈالر کا پن بجلی منصوبہ