پنجاب میں 30 مئی تک آندھی ،جھکڑ چلنے اورگرج چمک کےساتھ بارش اور ژالہ باری،الرٹ جاری

لاہور(باغی ٹی وی )محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مئی کو مغربی ہو ئیں ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں داخل ہو ںگی، جو 31 مئی تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر موجود رہیں گی۔ جس کے باعث 28 مئی کی شام سے 30 مئی کے دوران پنجاب کے اضلاع لیہ ، بھکر ، ڈی جی خان، راجن پور رحیم یار خان، بہاولنگر ، ملتان، ساہیوال، خانیوال،اوکاڑ باور پاک پتن میں آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ان اضلاع کے علاوہ 28مئی کی شام سے 31 مئی کے دوران اسلام آباد ، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گوجر انوالہ، سرگودھا، شیخو پورہ،خوشاب ، میانوالی، نارووال، سیالکوٹ، قصور، جہلم، بھکرر ، فیصل آباد، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ، ننکانہ ، لاہور اور منڈی بہائوالدین میںبھی آندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کامزید کہناتھا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، قلات،خضدار اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، تاہم کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

Leave a reply