آج شام سے 05 مئی تک بارشیں ،محکمہ موسمیات نےالرٹ جاری کردیا

ڈی جی خان (باغی ٹی وی ) آج شام سے 05 مئی تک بارشیں ،محکمہ موسمیات نےالرٹ جاری کردیا
تفصیل کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آج 26اپریل شام کے وقت سے مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہوں گی اور ملک کے وسطی اورجنوبی حصوں میں پہنچنے کے ساتھ مئی کے پہلے ہفتے تی برقرار رہیں گی،جس کے باعث26 اپریل(شام/رات) سے 29 اپریل تک اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
27 اپریل (شام/رات) سے 03 مئی تک جنوبی پنجاب (ملتان، ڈی جی خان، بہاولنگر اور ساہیوال) میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے30 اپریل سے 05 مئی تک اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 15 سے 30 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے، شہر میں کل بوندا باندی کا امکان ہے جب کہ 28 اپریل سے یکم مئی کے دوران شہر میں کہیں ہلکی، کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے، شہر میں بارش کے باعث دن کےدرجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔
تاہم محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے کمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 27 اپریل سے3 مئی تک بلوچستان، جنوبی پنجاب، سندھ کے بیشترمقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور سندھ کے چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کابھی امکان ہے۔
مانسہرہ،ایبٹ آباد، چترال، سوات اور دیگر علاقوں میں یکم سے4 مئی کےدوران مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے جب کہ بلوچستان کےکچھ حصوں، ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں میں 28 اپریل سے2 مئی تک مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان،کشمیر،مری،گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فلائیٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عمران قریشی نے کہا ہے کہ آج رات سے مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہونگی جو مئی کے پہلے ہفتے تک ملک کے مختلف علاقوں میں برقرار رہ سکتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آج سے 29 اپریل کے دوران لاہور، اسلام آباد، مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 27 اپریل سے 3 مئی تک ملتان، ڈی جی خان، بہاولنگر اور ساہیوال میں گرج چمک کے ساتھ بارش، چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 30 اپریل سے 05 مئی تک اسلام آباد، مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا کہ موسلادھار بارشوں سے ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں کے مقامی ندی نالوں میں 28 اپریل سے 2 مئی تک طغیانی کا خطرہ ہے اس ضمن میں ڈی جی خان ڈویژن سمیت پنجاب بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ ناگہانی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ تیز ہواوؤں اور ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں کو نقصان کا خطرہ ہے، کسان حضرات موسمیاتی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں۔انہوں نے بتایا کہ اسی دوران مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے اور بارشوں کے دوران دن کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاح اور مسافر حضرات بارش کے موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں تاکہ آپ کی مدد کو بروقت یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a reply