محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں جاری بارشوں کے حالیہ اسپیل کے مزید تین دن جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی ہے، جب کہ دریائے چناب میں سیلاب کے خدشے کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ چکوال میں 36 گھنٹوں کے دوران 245 ملی میٹر بارش ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ بارشوں کی شدت کچھ علاقوں میں معمول کے مطابق، جبکہ کئی مقامات پر حد سے زیادہ رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سیزن میں مجموعی طور پر 70 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

مہر صاحبزاد خان کے مطابق اگست کے مہینے میں بھی معمول سے 30 فیصد زائد بارش کا امکان ہے، اور جب شہری زیادہ بارش دیکھتے ہیں تو اکثر اسے کلاؤڈ برسٹ سمجھ لیتے ہیں، حالانکہ یہ اصطلاح صرف مخصوص موسمی شدت کے لیے استعمال ہوتی ہے۔محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ مسلسل بارشوں کے سبب دریائے چناب میں طغیانی کا خطرہ ہے، اس لیے نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی نے شہری انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے لیے ہائی الرٹ کی کیفیت پیدا کر دی ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

سلامتی کونسل میں پاکستان کی پیش کردہ قرارداد منظور

کوئٹہ: سیاہ کاری کے الزام میں باپ نے بیٹی اور بھانجے کو قتل کر دیا

روس: انتہاپسند مواد سرچ کرنے پر اب جرمانہ ہوگا، قانون منظور

روس: انتہاپسند مواد سرچ کرنے پر اب جرمانہ ہوگا، قانون منظور

Shares: