کوئٹہ :بجٹ میں وفاق نے ملازمین کیلیے کچھ نہیں رکھا- لشکری رئیسانی

کوئٹہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار زبیر آکاخیل) بلوچستان کے سنیئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہاہے کہ ریکوڈک اور سینڈک کی خطیر رقوم سےبلوچستان کو کوئی فائدہ نہیں، گزشتہ تین سالوں میں بڑی تعداد میں بچوں کو پرائیویٹ سے سرکاری سکولوں میں داخل کرائےگئے ،تعلیمی معیاربہتر نہیں ہوا لوگ مالی حالات سے پریشان ہیں، بلوچستان پرگزشتہ پانچ سالوں کی طرح آنے والے دور میں بھی جعلی پارٹیاں مسلط کرنا چاہتے ہیں جن کو پشتون بلوچ کےروایات علم ہیں نہ ان کے مسائل معلوم ہیں وفاق اور صوبے دونوں اسمبلیوں کا پانی پی چکاہوں مجھےبخوبی علم ہےکہ پہلےبلوچستان میں سنسرشپ تھی اب ملک بھرمیں سنسرشپ ہے، بلوچستان کواگر ماضی کی طرح مستقبل کے الیکشن میں حقیقی نمائندوں سے محروم رکھا تو مسائل بڑھ جائینگےملک میں ٹروتھ کمیشن تشکیل دیا جائے جو آئین کو اپنے اصل حالات میں لاکر دکھائے، بلوچستان کے حکمران خود محروم ہے بجٹ میں وفاق نے ملازمین کی لئے کچھ نہیں رکھاہےاسی لیئےتو بجٹ سیشن میں وزیراعلیٰ نے شرکت نہیں کیا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتےہوئےکیا.

Leave a reply