ریاست مدینہ،سفر کا آغاز کر دیا، اب منزل دور نہیں،میلادالنبی پر وزیراعظم کا پیغام

ریاست مدینہ،سفر کا آغاز کر دیا، اب منزل دور نہیں،میلادالنبی پر وزیراعظم کا پیغام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم کو عید میلاد النبیؐ کی مبارکباد دی ہے

وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ سرور کائنات کی حیثیت بے مثال آفتاب کی ہے، آپؐ کی بے مثل تعلیمات انسانوں کیلئے مشعل راہ ہیں، ہم نے اس سفر کا آغاز کر دیا، اب منزل زیادہ دور نہیں۔آپؐ کی حیات مبارکہ جہد مسلسل اور انسانیت کی رہنمائی ہے، آپﷺ نے بے مثال فلاحی ریاست قائم کر کے دکھائی، عدل و انصاف، مذہبی و سماجی آزادی کا عملی نمونہ ریاست مدینہ تھی،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج فلاح عامہ کی بنیاد پر تشکیل معاشرے انہی اصولوں پر قائم ہیں۔ کوشش ہے ریاست مدینہ کے تصور سے مکمل رہنمائی حاصل کریں، وطن عزیز کو فلاحی ریاست کے سانچے میں ڈھالیں گے۔عدل وانصاف اور مذہبی و سماجی آزادی کا عملی نمونہ ریاست مدینہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ مغرب نے ریاست مدینہ سے رہنمائی لے کر انسانی فلاح کے لیے کام کیا۔

وہ کیسا عاشق ہوگا جو آقاﷺ کی بات نہ مانے؟ علامہ طاہر اشرفی

پاکستان میں جشن عید میلادالنبی،توپوں کی سلامی،گلیاں بازار سج گئے

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کہ اسی سمت میں گامزن ہیں کہ وطن عزیزکو فلاحی ریاست کے سانچے میں ڈھالیں۔ ہم نے اس سفر کا آغاز کردیا ہے اور اب منزل زیادہ دور نہیں ہے۔

حرمتِ رسول ﷺ کے تحفظ کیلئے صدر مملکت کی عالمِ اسلام کے رہنماؤں سے اپیل

Comments are closed.