رائےونڈ میں اہل محلہ نے3 سالہ بچے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،
چونیاں اور قصور سے اغواہونے والے بچوں کو قتل کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار کرلیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندرروڈ مدرسہ کےقریب 60 سالہ شخص بچے کوتھیلے میں ڈال رہا تھا، مدرسے کے بچوں کے شور مچانے پراہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ لیا، اہل محلہ نے فقیر کے روپ میں اغواکار کو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا، بچےکےوالدنےتھانہ سٹی رائیونڈ میں تحریری درخواست دے دی،
واضح رہے کہ حال ہی میں قصور کی تحصیل چونیاں سے بھی 4 بچے لاپتہ ہوئے تھے جن میں سے ایک بچے کی لاش اور 2 کے ڈھانچے برآمد ہوئے تھے، قصور واقعہ پر شہریوں کی طرف سے سخت احتجاج کیا گیا اور کھڈیاں، قصور اور دیگر علاقوں میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے تھے، چونیاں میں پیش آنے والے اس واقعہ کے خلاف لوگوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے اور اس واقعہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گی اہے،