اوکاڑہ: دیپالپور میں رائے ونڈ پولیس کو پرائیویٹ گاڑی پر جا کر چھاپہ مارنا مہنگا پڑ گیا
اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )اوکاڑہ دیپالپور کے نواحی گاؤں سہتی میں رائے ونڈ پولیس کو پرائیویٹ گاڑی پر جا کر چھاپہ مارنا مہنگا پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق با اثر زمیندار کے ڈیرے میں موجود درجن بھر افراد نے پولیس شیر جوانوں کی خوب درگت بنائی وردیاں پھاڑ ڈالیں گاڑی کے ٹائر پنکچر اور شیشے توڑ ڈالے اسسٹنٹ سب انسپکٹر امیراعظم نے نعیم، شعیب، بلال اور نور احمد سپاہیوں کے ہمراہ سنگین دفعات کے ملزم کی گرفتاری کے لیے ڈیرے پر چھاپہ مارا تو اظہارالحق عرف سنی، جعفر، اعجاز اور وحید نامی ملزمان نے درجن بھر ساتھیوں کے ہمراہ ڈنڈوں اور سوٹوں سے پولیس پر دھاوا بول دیا تشدد کے بعد دوگھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے 15 پر اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے