رائیونڈ قصور روڈ پر ایک اور حادثہ
قصور
رائیونڈ قصور روڈ پر آج ایک اور حادثہ دو بسیں آپس میں ٹکڑا گئیں ایک ڈرائیور جانبحق ایک کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں حادثہ سڑک کی کم چوڑائی سے پیش آیا
تفصیلات کے مطابق قصور ضلع کی سب سے زیادہ خونی سڑک رائیونڈ قصور روڈ پر آج صبح سویرے ایک اور حادثہ پیش آیا ہے جس میں دو بسیں آپس میں ٹکڑا گئیں بسیں ٹکرانے سے ایک بس کا ڈرائیور جانبحق جبکہ دوسری بس کے ڈرائیور کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں تاہم مسافر محفوظ رہے ڈرائیوروں اور زخمی مسافروں کو ریسکیو 1122 نے ڈی ایچ کیو قصور منتقل کیا واضع رہے کہ اس سڑک کی چوڑائی بمشکل 20 فٹ ہے جبکہ روزانہ اس سڑک پر ہزاروں گاڑیاں گزرتی ہیں اور ضلع کی تمام سڑکوں میں سے سب سے زیادہ ایکسیڈنٹ اسی سڑک پر ہوتے ہیں
آئے روز کے حادثات کے پیش نظر لوگوں نے فوری روڈ کو ڈبل کرنے کا مطالبہ کیا ہے