راولپنڈی: سابق صوبائی وزیرراجہ بشارت کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔
باغی ٹی وی: ذرائع کےمطابق راولپنڈی میں پولیس چھاپے کے وقت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت گھر پر موجود نہیں تھے راجہ بشارت جی ایچ کیو حملہ کیس میں راولپنڈی پولیس کو مطلوب ہیں، تھانہ آر اے بازار پولیس نے راجہ بشارت کے خلاف 9 مئی کو مقدمہ درج کیا تھا۔
پاکستان کا آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ
دوسری جانب خیبرپختونخوا پولیس نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کو گرفتار نہیں کیا مراد سعید خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب ہیں اور ان کی گرفتاری کےلیے کے پی پولیس کوخصوصی ٹاسک سونپا گیا ہے۔
گوجرانوالا : بریت کے بعد پرویز الہیٰ ایک اور مقدمے میں گرفتار
گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر مراد سعید کی گرفتاری کے حوالے سے افواہوں کا بازار گرم تھا تاہم اب پولیس حکام نے تردید کردی ہے، خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق پولیس نے مراد سعید کو گرفتار نہیں کیاان کی کرک سے گرفتاری سے متعلق خبریں غلط ہیں۔