راجہ بشارت نااہلی کیس، الیکشن کمیشن نے دیا بڑا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کےخلاف نااہلی کیس 4فروری تک ملتوی کر دیا گیا ،وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ کی جانب سے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،راجہ بشارت کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے جواب جمع کرانے کےلیے مہلت مانگ لی،الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت کے وکیل کو 4 فروری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی
راجہ بشارت پر کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی اور معلومات چھپانے اور حلف نامہ پر دستِط نہ کرنے کا الزام ہے
راجہ بشارت بھی نیب کے ریڈار پر آگئے ، اطلاعات کے مطابق گلشن اقبال نامی جعلی ہاوسنگ سکیم کا معاملہ ہر نیب میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی ، درخواست لندن میں مقیم پاکستانی سید حیدر عباس نے داٸر کی
ذرائع کے مطابق وزیرقانون راجہ بشارت انکے فرنٹ مین شاہد اقبال راجہ اور شجاع اقبال راجہ راولپنڈی میں واقع گلشن اقبال نامی غیر قانونی ہاوسنگ سکیم کے نام پر سادہ لوح لوگوں کے کروذوں روپے ہتھیانے لگےجعلی ہاوسنگ سکیم کے نام پر لی گٸ رقم واپسی کے تقاضے پر 4 عدد چیک دٸیے گۓ جو یک بہ دیگرے باونس ہو گۓ۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ جعلی ہاوسنگ سکیم میں انوسٹمنٹ کے نام پر مجھ سمیت اور بھی بہت سے لوگوں کی بھاری رقوم ہڑپ کی گٸیں۔ملزمان کیخلاف تھانوں میں متعدد ایف آئی آر کٹوائیں مگر بااثر ہونے کی وجہ سے ابھی تک کوئی عمل درآمد نہیں ہوسکا ، درخواست گزار نے مزید کہا کہ وزیر قانون اپنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کر کے لوگوں سے انویسٹمنٹ کے نام پر پیسہ لیتے ہیں اور بعد ازاں انکاری ہو جاتے ہیں۔