پی ٹی آئی امیدوار راجہ بشارت نےالیکشن بائیکاٹ کی خبروں کی تردید کر دی

اے آئی جی اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر راجا بشارت کے بھائی راجا ناصر کی پولیس تحویل میں ہونے کی تصدیق کردی
0
162

اسلام آباد: این اے 55 راولپنڈی سے پی ٹی آئی امیدوار راجہ بشارت نے الیکشن کا بائیکاٹ کر نے کی خبروں کی تردید کر دی-

باغی ٹی وی: سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی کہ این اے 55 راولپنڈی سے پی ٹی آئی امیدوار راجہ بشارت نے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا ہے تاہم اب راجہ بشارت نے ایک ویڈیو پیغام میں تردید کرتے ہوئے اس خبر کو فیک قرار دیا ہے-
https://x.com/RajaBasharatLAW/status/1755281349970157905?s=20
راجہ بشارت نے کہا کہ وہ الیکشنز سے دستبردار نہیں ہوئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے فیک ویڈیو پھیلائی جا رہی ہیں۔ میں حلقہ این اے 55 سے تحریک انصاف کا اُمیدوار ہوں اور انشاللہ کل ہم یہ سیٹ بھاری لیڈ سے جیتیں گے ایسے اوچھے ہتھکنڈے ہمارے ارادوں کو کمزور اور متزلزل نہیں کر سکتے-

انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین شکست کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کبھی ہماری گرفتاریوں کا سسلہ شروع کرتے ہیں کبھی جعلی ویڈیوز کے ذریعے افواہیں پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں-

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں راجا ناصر کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کے دوران اے آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ راجا ناصر کو کار سرکار میں مداخلت کیس میں گرفتار کیا گیا، راجہ ناصر کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

قبل ازیں، ایس ایس پی آپریشنز عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے راجہ ناصر کی گرفتاری سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پی پی 11 کے امیدوار ہمارے پاس نہیں البتہ ہمیں اُن کی گمشدگی کی اطلاع ون فائیو کے ذریعے ملی عدالت نے پہلے آدھے گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے عدم بازیابی کی صورت میں حلقے کے انتخابات ملتوی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

جس پر جسٹس ارباب طاہر نے کہا کہ الیکشن میں امیدوار نہیں ہوگا تو مہم کیسے چلائے گا، اسلام آباد میں اس طرح کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں، جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ راجا ناصر کو راولپنڈی سے بھی گرفتار کیا جاسکتا تھا وہ اسلام آباد میں کیوں گرفتار ہوئے؟

جس پر اے آئی جی اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ انہیں کہاں سے گرفتار کیا گیااس موقع پر وکیل درخواستگزار نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ راجا ناصر کو الیکشن کے بعد بھی گرفتار کیا جاسکتا تھاگرفتاری ہوئی مگر دو گھنٹے پہلے تک ایس پی کہہ رہے تھے کہ پتا ہی نہیں۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عبوری ضمانت دے دیں تاکہ کل الیکشن کا دن گزر جائے، اس کے بعد اے آئی جی پولیس نے بتایا کہ راجا ناصر کو تھانہ مورگاہ کی پولیس نے گرفتار کیا جس پر عدالت نے کہا کہ ہم ایس ایچ او مورگاہ کو راجا ناصر کو پیش کرنے کا حکم دیں؟

جسٹس ارباب محمد طاہر نے اے آئی جی کو کہا کہ آپ انتخابات کو متنازع بنا رہے ہیں، عدالت نے سی پی او راولپنڈی کو ساڑھے آٹھ بجے راجا ناصر کو پیش کرنے کا حکم دیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر پنڈی پولیس راجہ ناصر کو لیکر اسلام آباد ہائی کورٹ روانہ ہو گئی،سی پی او پنڈی بھی ہمراہ ہیں-

Leave a reply