این اے 48 سے جیتنے کے بعد راجہ خرم شہزادنواز ن لیگ میں شامل

پاکستان مسلم لیگ ن کی بننے والی گورنمنٹ کا میں حصہ ہوں گا
elections 2024

اسلام آباد: سابق وزیر مملکت برائے داخلہ راجہ خرم شہزادنواز نےپاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

باغی ٹی وی : قومی اسمبلی کی نشست این اے 48 سے جیتنے کے بعد خرم نواز نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں این اے 48 سے اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں جس محنت کے ساتھ ہم نے یہ الیکشن لڑا اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے اس الیکشن میں میں ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کا حمایت یافتہ امیدوار تھامیں ن لیگ کے سپورٹرز اور ووٹرز سے مشاورت کے بعد باقاعدہ طور پر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں ، پاکستان مسلم لیگ ن کی بننے والی گورنمنٹ کا میں حصہ ہوں گا اور اپنے حلقہ کے عوام کے اعتماد پر میں پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہ این اے 48 اسلام آباد میں آزاد امیدوار راجہ خرم نواز 69 ہزار 6 سو 99 ووٹوں کیساتھ کامیاب رہے جبکہ ٹی ایل پی کے اظہر محمود کو 13 ہزار 200 ووٹ ملے-

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کو قومی اسمبلی کی ایک اور وکٹ مل گئی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 253سے آزاد امیدوار مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے میاں محمد خان بگٹی نے قائد محمد نوازشریف اور شہبازشریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا میاں محمد خان بگٹی این اے 253 کوہلو، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی کے حلقے سے 46 ہزار 683 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے میاں محمد خان بگٹی کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ آپ کے فیصلے پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں-

بھارتی میڈیا کا نواز شریف کی حکومت سازی کے حوالے سے بڑا دعویٰ

انتخابات جیتنے والاپہلا آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شامل

قومی اسمبلی کی نشستوں پرکامیاب سات آزاد امیدواروں کا پیپلز پارٹی سے رابطہ

Comments are closed.