اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے،
حادثہ مندرہ چکوال روڈ پر اسلام آباد واپسی پر پیش آیا اسپیکرراجہ پرویز اشرف کی گاڑی کے سامنے اچانک گائے آ گئی ،گائے کو بچاتے ہوئے اسپیکرراجہ پرویز اشرف کی گاڑی اوراسکواڈ کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ،گاڑیاں ٹکرانے سے گاڑی کو معمولی نقصان ہوا تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، ترجمان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور عملہ حادثہ میں محفوظ رہے ہیں،
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے، وہ سابق وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں، راجہ پرویز اشرف کا تعلق خطہ پوٹھوہار سے ہے، عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد راجہ پرویز اشرف کو متفقہ طور پر قومی اسمبلی کا سپیکر بنایا گیا، وہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں میں سے ہیں اور قیادت کے کافی قریب رہے ہیں،