راجہ پرویز اشرف نے تبدیلی سرکار کی تین سالہ کارکردگی بتا دی

0
36
raja parvez ashraf

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم ،پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کیا 3سالہ کارکردگی یہ ہے کہ معاشی ترقی کی رفتار 5.5 فیصد سے گر کر 1.5 فیصد ہو چکی ہے

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ اسے کارکردگی کہیں گے کہ کہ پاکستان کا کل قرضہ بڑھ کر 45ہزار470ارب ہو چکا ہے یا اسے کارکردگی کہیں گے کہ گردشی قرضے 1180ارب سے بڑھ کر 2370ارب روپے ہو چکے ہیں۔ کیا یہ بھی کارکردگی شمار ہو گی کہ فی کس آمدنی 2018کے مقابلے میں گر کر 109ڈالر فی کس ہو چکی ہے افراط زر کی شرح 4.68 فیصد سے بڑھ کر 8.4 فیصد پر آ چکی ہے۔ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں 6روپے سے538روپے تک اضافہ ہو چکا ہے۔ تین برسوں میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 8.9 فیصد پر آ چکی ہے بجلی 5روپے 80پیسے فی یونٹ اور گیس 334فیصد مہنگی ہو چکی ہے۔ اب پھر گیس 14فیصد مزید مہنگی کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ ہم غیر جمہوری اقدام کے خلاف ہیں، ماضی میں بھی بے نظیر بھٹو کو بھی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا کہا گیا یوسف رضا گیلانی کا جرم کیا ہے؟ وہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی ہی رہیں گے احتساب سب کیلئے برابر ہونا چاہیے ،پیپلز پارٹی عدالتوں کا احترام کرتی ہے اپنے خلاف کیسز میں بری ہو چکا ہوں ،عدالتوں سے انصاف ضرور ملے گا ملک میں زیادہ توانائیاں ایک دوسرے کو نیچے دکھانے میں لگائی جا رہی ہیں،

Leave a reply