راجہ پرویز اشرف کو عدالت سے کہاں جانے کی اجازت فوری مل گئی؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف عدالت میں پیش ہوئے،گیپگو سکینڈل کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی،سابق وزیراعظم نے کہا کہ معززعدالت کے حکم پر پیش ہوا ہوں میں نے اجلاس میں جانا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ حاضری کے بعد مجھے اجلاس میں جانے کی جازت دی جائے، عدالت نے گیپگو سکینڈل کیس کی سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی اور راجہ پرویزاشرف کو جانے کی اجازت دیدی۔
نندی پور ریفرنس، راجہ پرویز اشرف نے فرد جرم پرعدالت میں کیا کہا؟
وفاداریاں تبدیل کرنے والوں نے نقصان پہنچایا، راجہ پرویز اشرف
راجہ پرویز اشرف ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے متحرک
احساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری کے علاج کیلئے سپیشل میڈیکل بورڈبنایا جائے اور میڈیکل بورڈ میں سابق صدر کے ذاتی معالج کو بھی شامل کیا جائے ،بیمار کی بیماری کو چھپاکر رکھنا غلط بات ہے ۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری ہسپتال میں زیر علاج ہیں پیپلز پارٹی ان کے علاج کا مطالبہ کر رہی ہے اور میڈیکل بورڈ میں ذاتی ڈاکٹرز کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے لیکن حکومت نے ابھی تک آصف زرداری کی بات نہیں مانی.