پاکستان عوامی تحریک کا پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان

یہ اعلان بدھ کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے ساتھ گوجر خان میں پریس کانفرنس کے دوران کیا
0
96
pmln

گوجر خان: پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف اور پورے پینل کی حمایت کا اعلان کردیا۔

باغی ٹی وی: عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور نے یہ اعلان بدھ کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے ساتھ گوجر خان میں پریس کانفرنس کے دوران کیا،خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے ووٹرز راجہ پرویز اشرف، ایم پی اے خرم پرویز راجہ کو ووٹ ڈالیں گے، ہمارے ووٹرز ایم پی اے کے امیدوار چوہدری سرفراز کو بھی ووٹ ڈالیں گے، پی پی 9 سے ہمارے امیدوار نے کاغذات واپس لے لیے ہیں جبکہ پی پی 9 سے پی اے ٹی چوہدری سرفراز خان کی حمایت کرتی ہے۔

اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ خرم نواز گنڈاپور، پاکستان عوامی تحریک کے ورکرز اور سپورٹرز کا مشکور ہوں، خرم پرویز راجہ اور چوہدری سرفراز کی حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Leave a reply