پاکستان کے معر وف گلوکارراجہ ریپسٹار کا "23 مارچ یوم پاکستان” کے حوالے سے نغمہ ریلیز کردیا گیا۔
باغی ٹی وی : نغمہ کا ٹائٹل "نعرہ تکبیر اللہ اکبر” ہے 2 منٹ اور 58 سیکنڈ پر مشتمل نغمہ کی ویڈیومیں نظریہ پاکستان اور افواج پاکستان سے محبت کا اظہار کیا گیا ہے ترانے کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-
راجہ ریپ سٹار مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں اور پاک فوج پر بھی بہت سے ترانے ریلیز کر چکے ہیں-
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس گلوکار نے گانا پولیس والا ریلیز کیا تھا جس کو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل ہو ئی تھی اپنے اس گانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے راجہ ریپ سٹار نے بتایا تھا کہ پولیس ہماری محافظ ہے اگر فوج سرحد پر تعینات ہے تو ہماری سڑکوں پر علاقوں میں شہر میں صوبہ میں ہماری حفاظت کے لئے پولیس ہی تعینات ہے، ہمیں یہ جاننا چاہیے کہ ایک پولیس والا آخر ہمارے لئے کیا کچھ قربان کرتا ہے۔
گلوکار نے مزید کہا تھا کہ ایک پولیس والا جو قربانیاں دیتا ہے وہ میں یا ہم میں سے کوئی شخص نہیں دے سکتا، اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں پر ہماری قوم کو پولیس سے متعلق اپنا نقطہ نظر بدلنا ہو گا، اس ترانے میں آپ دیکھ سکیں گے کہ پولیس والا ہونا ہی کتنی بڑی ذمہ داری ہے۔