انقرہ: ترکیہ کے نومنتخب صدر رجب طیب اردوان نے دارالحکومت انقرہ میں تیسری بار عہدے کا حلف اٹھالیا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت 20 ملکوں کے سربراہ شریک ہیں-
باغی ٹی وی : تقریب میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل، امیر قطر، آذربائیجان کے صدر،روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور دیگر عالمی رہنما بھی تقریب میں موجود تھے-
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے تیسری بار ترکیہ کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا #erdogan pic.twitter.com/QO4jUXYZB3
— ترکیہ اردو (@TurkiyeUrdu_) June 3, 2023
خیال رہے کہ صدر رجب طیب اردوان اٹھائس مئی کو ہونے والے رن آف مرحلے میں کامیابی کے بعد تیسری بار ترکیہ کے صدر منتخب ہوئے تھے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف رات انقرہ پہنچ گئے ۔ترک حکام اور پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے ان کا استقبال کیا۔ شہباز شریف آج صدر رجب طیب ایردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔
🇵🇰🤝🇹🇷 pic.twitter.com/9oKHdWLmJ1— ترکیہ اردو (@TurkiyeUrdu_) June 3, 2023
مہمت شمشیک تین اہم ذمہ داریاں سنبھالیں گے یہ ایردوان کے سابق نائب وزیراعظم اور وزیرخزانہ بھی رہے ہیں۔ تاہم شرح سود کم نہ کرنے صدر ایردوان نے انہیں ہٹا دیا تھا۔ اب دوبارہ انہیں ان کی شرائط پر واپس لایا جا رہا ہے وہ بیک وقت نائب صدر اور مشیر برائے معشیت، وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
قبل ازیں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سےمتعین کئے جانے والے نائب صدر فواد اوکتائے اور نئے وزراء نے قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں حلف اٹھا کر فرائض کا آغاز کر دیاہے قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی کا اجلاس عبوری اسپیکر دُرمُش یلماز کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا
یلماز نے نائب صدر فواد اوکتائے کے لئے مستقبل میں کامیابیوں کی تمنا کا اظہار کیا اور انہیں نئی کابینہ کی جنرل کمیٹی میں مدعو کیا دُرمُش یلماز نے کہا تھا کہ آئین کی رُو سے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، وزیر انصاف عبدالحمید گُل، وزیر خزانہ بیرات آلبائراک اور وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو کی اسمبلی ممبر شپ ختم ہو گئی ہے۔
بعد ازاں ترتیب کے ساتھ نائب صدر فواد اوکتائے ، وزیر انصاف عبدالحمید گُل ، سماجی بہبود و خاندان کی وزیر زہرہ زمرد سلجوق ، وزیر ماحولیات و شہری منصوبہ بندی مراد کُروم، وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز، یوتھ اینڈ اسپورٹس کے وزیر مہمت محّرم قصاب اولو، وزیر خزانہ بیرات آلبائراک، وزیر خزانہ سلیمان سوئے لُو، وزیر سیاحت و ثقافت مہمت ایرسوئے، وزیر تعلیم ضیاء سلجوق، وزیر دفاع حلوصی آقار، وزیر صحت فخر الدین کھوجا، وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک، وزیر زراعت و جنگلات بکر پاک دیمیر، وزیر تجارت روح سار پیک جان اور وزیر رسل و رسائل و انفراسٹرکچر جاحت توہران نے ڈائس پر آ کر حلف اٹھایا نئے وزراء، کابینہ کی نشستوں کی بجائے کمیشن کی نشستوں پر بیٹھے۔