باغی ٹی وی : راجن پور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی امدادی رقم غریبوں سے لوٹنے والا جالساز گرفتار۔ملزم عادی مجرم ہیں، ملزمان کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی۔ملزم سادہ لوگوں کو بہلا پھسلا کر فنگر پرنٹ حاصل کرلیتا اور امدادی رقم خود نکلوا لیتا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مسرت عرف گوگے شاہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، مزید کاروائی کا آغاز .
راجن پور پولیس تر جمان کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ملزم ہاشم شاہ ولد حیات شاہ اور ملزم مسرت عرف گوگا شاہ کے خلاف  مستحقین  خواتین کی جانب سے درخواست موصول ہوئی. متاثرہ خواتین کی جانب سے شکایات کی گئی کہ ان کو ہر ماہ حکومت پاکستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کو ملنے والی امداد مبلغ 25000وصول نہ ہوئی ہے اس شکایت پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے  اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے جب سسٹم کو چیک کیا گیا تو ہر ماہ کی امدادی رقم مبلغ 25000روپے مختلف ATM مشینز  کو POS سے نکالی جا چکی تھی۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ ملزم ھاشم شاہ اور مسرت شاہ نے کچھ عرصہ قبل متاثرین کے انگوٹھوں کے نشانات یہ کہہ کر لیےکہ ان کو حکومت کی جانب سے گزر بسر کرنے کے لیے مال مویشی دیے جائیں گیں۔ملزمان نے ان کے جالی انگوٹھوں کے نشانات سے پیسے نکلوائے تب سے لیکر آج تک ان کو پیسے نہ ملے ہیںمزید ہی کہ ملزمان ایک بہت بڑا گروہ ہے اور تمام یہی کام کرتے ہیں۔ ملزمان نے آپس میں ساز باز ہو کر چال سازی کرتے ہوئے دھوکا دہی اور فراڈ سے خواتین کا ڈیٹا جمع کیا۔اور اس کا غلط استعمال کرتے ہوئے خواتین کو ان کے جائز حق سے محروم کیا۔اس موقع پر DPOراجن پور کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس ایسے چال سازوں کو کیفرےکردار تک پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں اور ملزمان کوکرار پاتے ہی سزا دلوائے گیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام اپنی ذاتی معلومات بغیر جانچ پڑتال کے کسی اجنبی شخص کو فراہم نہ کریں۔راجن پور پولیس ایسے چعل سازوں کی سر کوبی کے لیے ہر ممکن حکمت عملی بروئے کار لائے گی اور غریب اور مستحق خواتین کی امدادی رقم کے حصول کویقینی بنائے گی
Shares:








