راجن پور میں آٹے کی قلت ہے یا نہیں؟ ڈپٹی کمشنر نے بتا دیا

0
43
flour

راجن پور میں آٹے کی قلت ہے یا نہیں؟ ڈپٹی کمشنر نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں آٹے کے بحران پر راجن پور کے ڈپٹی کمشنر کا بیان آ گیا، ذوالفقار علی ڈی سی راجن پور نے کہا کہ ضلع بھر میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے. ضلع بھر میں آٹے کی رسد طلب سے بھی زائد ہے مارکیٹوں اور سیل پوائنٹس پر ضرورت سے زائد آٹا موجود ہے.ضلع کی 4فلور ملز استعداد کار سے بڑھ کر باقاعدگی سے آٹا فراہم کررہی ہیں

ڈی سی راجن پور نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں اس وقت 40 سے زائد فکسڈ اور ٹرکنگ پوائنٹس کے ذریعہ لوگوں کو سرکاری مقررہ نرخ 805روپے فی 20کلوگرام کے حساب سے آٹاکی فراہمی جاری ہے ،محکمہ فوڈ روزانہ کی بنیاد پر فلورملوں کو کوٹہ سے زائد گندم فراہم کررہا ہے جس کی وجہ سے آٹے کی رسد طلب سے زائد ہے، ضلع بھر میں روزانہ 3000سے زائد فائن آٹا کے تھیلے مختلف سیل پوائنٹس پر فراہم کیے جارہے ہیں ،ضلع کی تینوں تحصیلوں سمیت تمام دیہی اور قصباتی علاقوں میں آٹے کی فروخت کے سیل پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں:

ڈپٹی کمشنرراجن پورنے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں بلکہ منفی پراپیگنڈہ پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کریں،آٹا نہ ملنے کی شکایت کی صورت میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرراجن پور سے موبائل نمبر03322353531 اورٹال فری نمبر080060606پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ،ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کررہے ہیں ،ٓٓآٹے کی قیمت میں بلاجواز اضافہ کرنے والے عوام دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کی سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں.

ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ اللہ آباد چوک اور پریس کلب کے سامنے قائم کیے گئے سیل پوائنٹس کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر نے اپنی موجودگی میں لوگوں میں آٹا تقسیم کرایا۔

Leave a reply