ضلع راجن پور،دھمکیوں کے باوجود ہڑتال ناکام، دکانیں کھل گئیں
جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور میں دھمکیوں کے باوجود تاجروں نے دکانیں کھول لیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی، اور ٹیکسز کے خلاف تاجر برادری نے ملک گیر ہڑتال کی کال دے رکھی ہے، مختلف شہروں میں ہڑتال جاری ہے ،
حکومت تاجر برادری کو نہ منا سکی، ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال
دوسری جانب جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور سے انکشاف ہوا ہے کہ تاجروں کو ہڑتال کرنے کے لئے دھمکیاں دی گئیں ،اور انہیں دکانیں بند رکھنے کا کہا گیا اس کے باوجود تاجروں نے دکانیں کھول لیں اور ہڑتال کی زبردستی کی کوشش ناکام بنا دی، تاجروں کا کہنا ہے کہ بڑے لوگوں کے مفاد کے لٸے ہم چھوٹے دوکانداروں کو استعمال کیا جارہا ہے.
کوٹلہ نصیر اور ارد گرد قصبوں اور راجن پور کی سینکڑوں دکانیں کھلی ہوئی ہیں،ضلع راجن پور میں ہڑتال مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، تمام مارکیٹیں کھلنا شروع ہو گئی ہیں،