قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔
باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے میں ووٹنگ کیلئے 237 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے محسن لغاری، (ن) لیگ کے عمار اویس لغاری، پیپلز پارٹی کے اختر حسن گور چانی اور دیگر کے درمیان مقابلہ ہے۔
حساس پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر جدید آلات سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس، ایلیٹ فورس، فوج اور رینجرز کی خدمات بھی طلب کی گئی ہیں۔
قومی اسمبلی کی یہ نشست پی ٹی آئی کے رکن سردار جعفر لغاری کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے این اے 193 کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال اورتھریٹس کےپیش نظر درخواست کی الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی ضمنی انتخاب ملتوی کرنےکی درخواست مسترد کردی تھی۔