پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ عمران خان نے ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن سے متعلق سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج شام دوبارہ ہوگا، جس میں فیصلہ کیا جائے گا۔سلمان اکرم راجہ کے مطابق عمر ایوب اور شبلی فراز عدالتوں میں اپنے مقدمات میں مصروف ہیں، جبکہ عمران خان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے ایک بار پھر محمود اچکزئی کا نام لیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سلمان اکرم راجہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ سیکرٹری جنرل کے عہدے سے الگ ہو رہے ہیں اور صرف قانونی معاملات پر توجہ دیں گے۔

آرمی چیف اور ایرانی ہم منصب کا دہشت گردی کے خاتمے کا عزم

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈرز نامزد کردیے

کراچی میں دیور نے مبینہ طور پر بھابھی کو ریپ کے بعد قتل کردیا

Shares: