قصور
تلونڈی
راجباہ سے درخت چوری کی تصدیق کے باوجود با اثرفاریسٹ گارڈ کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی۔شہری نے فاریسٹ گارڈ کے خلاف کارروائی کے لئے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اور ڈی سی قصور کو تحریری درخواستیں ارسال کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق تلونڈی کے رہائشی راشد منہاس نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اور ڈی سی قصور کو مقامی باا ثر فاریسٹ گارڈ ابو بکر کے خلاف ڈھنگ شاہ مائنر کے علاقہ تلونڈی سے لاکھوں روپے مالیتی شیشم اور کیکر کے پرانے درخت غیر قانونی طریقے سے کاٹ کر فروخت کرنے پر کارروائی کیلئے درخواستیں ارسال کر دی ہیں شہری نے مذکورہ فاریسٹ گارڈ پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ محکمانہ انکوائری میں راجباہ سے درختوں کی کٹائی کی تصدیق کے باوجود محکمہ جنگلات کے افسران مذکورہ گارڈ کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اور ڈی سی قصور میرٹ کی بنیاد پر انکوائری کر کے مذکورہ گارڈ کے خلاف قانونی کارروائی کریں